بجلی کی آئے دن بندش جہلم کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے، غریبوں کا کاروبارٹھپ ہوگیا ہے۔طاہرایوب

0

ڈومیلی: بجلی کی آئے دن بندش جہلم کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے، غریبوں کا کاروبارٹھپ ہوگیاہے، جب سے نئی حکومت آئی تب سے ہر چیز مہنگی ہوگئی ،جہلم میں پچھلے دو ماہ سے بجلی بندکی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار راجہ طاہرایوب وائس چیئرمین یونین کونسل نگیال نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ تھا کہ ایک دن بند ایک آن بجلی ہوگی ،اب جو دسمبرکو نوٹیفکیشن میں پوراہ ماہ روزانہ کی بنیادپر صبح نو سے شام پانچ بجے تک بندرہے گی،اس نئی حکومت نے غریبوں کا کاروبار ٹھپ کردیا۔

طاہر ایوب نے کہا کہ آج کل تقریبا زیادہ کام بجلی پر ہوتے ہیں، یہ ضلع جہلم کہ ساتھ بہت بڑی زیادتی کی جارہی ہے ، اگر حکومت نے قابونہ کیاتو عوام سٹرکوں پر آجائے گی، ایسے کون سے درخت کاٹے جارہے ہیں جس کی وجہ سے پورے ضلع میں بجلی بند کردی جائے، اسکے علاوہ تحصیل سوہاوہ کے دیہی علاقوں میں بجلی زیادہ بند کی جاتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک تونہیں سب فیڈر بن کئے جاتے ہیں سٹی میںایک دو فیڈر بند کئے جاتے ہیں ،خدارااس غریب عوام پر رحم کریں جس کام بجلی پر تھا اس کی رزق کو نہ چھینے بلکہ انکوپوری بجلی اور سستی اشیاء فراہم کی جائیں،ایک بجلی دے نہیں رہے دوسر اآئے دن بجلی مہنگی کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.