گردونواح کی خبریں

پنڈدادنخان کی فلاح و بہبود تعمیر و ترقی میں آئی سی آئی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ عمر مشتاق

پنڈدادنخان: بین الاقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ نے بھی امسال بھی علاقہ بھر کے معززین کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔افطار ڈنر میں تحصیل بھر سے زندگی کے ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔تحصیل بھر کی فلاح و بہبود تعمیر و ترقی میں ادارہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، عمر مشتاق ورکس منیجر

تفصیلات کے مطابق بر اعظم ایشیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ میں کئی دہائیوں سے رمضان المبارک کے با برکت ماہ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جاتا ہے اور تحصیل بھر سے ہر مکتبہ فکر کے افراد کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

امسال کے افطار ڈنر میں ورکس منیجر عمر مشتاق،پروڈکشن منیجر صابر محمود،HR منیجر عاقل کریم،IR منیجر سیلم صدیقی، منیجر توفیق چیمہ سمیت افسران، چیئر مین گروپ لیڈر دانیال خان ،میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے چیر مین ملک فیصل عباس،وائس چیر مین شوکت حیات، کونسلرز ملک اعجاز اسلم، حاجی افضل، راجہ انار،ملک اشرف سہگل،اشرف سیالوی،ملک عمران،مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر نذیر بھٹی ،سٹی صدر ملک زاہد،

میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے چیئر مین ملک محسن لنگاہ ، وائس چیئر مین خواجہ توکل اور کونسلرز،جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر حاجی اعجازپی پی پی اور لیبر رہنما ملک خالد، پی ٹی آئی کے رہنما ملک عادل ،معروف عالم دین راجہ مظہر علی، تحصیل بار کونسل کے سابق صدر فیاض قریشی اور وکلا،مرکزی انجمن تاجران پنڈ داد نخان کے صدر خواجہ شکیل سابق نائب ناظم،جنرل سیکر ٹری چوہدری زبیر الحق و عہداران،مرکزی انجمن تاجران کھیوڑہ کے سرپرست عمر خان و عہدیداران،

عوام دوست گروپ کے صدر ملک غلام مصطفی میٹھو، البیر ونی کالج کے پرنسپل نزہت رانجھا، ڈویثزنل یونین آف جنرنلٹس راولپنڈی کے سابق صدر یوسف ناز،سابق صدر یونس شہباز،صحافی پروفیسر نیاز اعوان، ملک سعادت،راجہ فیاض،رمضان کھوکھر،چوہدری قاسم،خواجہ نصیر ، ڈاکٹر ز تنظیم کے تحصیل صدر ڈاکٹر اختر اور بہت سے ڈاکٹرز،تحصیل بھر کے بنک افسران، اور علاقہ بھر سے معززین نے شرکت کی۔

افطار کے بعد سر سبز لان میں نماز با جماعت ادا کی گئی۔افطار ڈنر کے بعد ورکس منیجر عمر مشتاق نے تمام شرکاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحصیل کی فلاح و بہبود تعمیر و ترقی میں ادارہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button