عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح، ضلع جہلم کو امن کا گہوارہ بنا کر ہی دم لیں گے۔ سید حماد عابد

0

جہلم: ضلع پولیس تمام تر وسائل بروے کار لا کرسنگین مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاری اور ملزمان کو گرفتار کر کے ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردارادا کریں کیونکہ عوام کو امن امان کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے گزشتہ روز ضلع کے تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز جن میں ڈی ایس پی صدر معظم علی کے علاوہ صدر سرکل کے تھانہ جات اور چوکیات کے تمام ایس ایچ اوز موجود تھے ڈی پی او کو تمام ایس ایچ اوز نے اپنے تھانہ جات میں ہونے والے جرائم اور ملزمان کی گرفتاری کے ضمن میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی پی او نے ایس ڈی پی او صدر ڈی ایس پی معظم علی کو ہدایت کی کہ عوام کو امن و امان کی فراہمی کے لیے تمام جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے جبکہ ہر ایس ایچ او اور انچارج چوکی علاقہ میں اپنی گشت بڑھا کر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بروقت کاروائی کو یقینی بنائیں جبکہ اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.