جہلم

حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کا قد آسمان چھونے لگا ہے۔ اشرف چغتائی

جہلم: پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو قرضوں میں ڈوبا دیا ہے جس طرح حکومت میں آتے ہی کفائت شعاری کا درس دیتے ہوئے۔ گاے بھینس اور گاڑیاں فروخت کی مگر شاہانہ اخراجات ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئرراہنما ایل اے 38جموں 5کے متوقع امیدوار اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، روز مرہ کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے، غریب کوریلیف نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سخت شرائط پر غیر ملکی قرضے لے رہی ہے۔ حکومت کی نااہل معاشی ٹیم جس کی وجہ سے گردشی قرضوں میں اضافہ اور ترقیاتی اہداف پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا پیش آ رہا ہے۔ کبھی قرضہ نہ لینے والوں نے ایک سال میں کھربوں ڈالر قرضہ لے لیا ہے اور قرضوں کی ادائیگی کے لیے جب 80 فیصد خزانہ سے نکلے کا تو خزانہ کا حال کیا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button