پنڈدادنخان

جلالپور تا کندوال نہر سے پنڈدادنخان میں زرعی انقلاب آئے گا۔ چوہدری فواد حسین

پنڈدادنخان: جلالپور شریف تا کندوال نہر سے جہاں پنڈدادنخان میں زرعی انقلاب آئے گا وہیں علاقہ مکینوں کو روزگار بھی میسر ہونگے، مخالفین کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ضلع جہلم عمران خان اور پی ٹی آئی کا قلعہ ہے ہم نے مسلم لیگ ن کا قلعہ مسمار کر دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کھیوڑہ پی ٹی آئی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری فطرت میں نہیں کہ میں اپنے مخالفین کو تھانے اور کچہریوں کو چکر لگواؤں ہم خاندانی سیاست کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے اور میں تمام پنڈدادنخان کے عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ہر دفعہ بے حد محبت دی ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ 26دسمبر کو ہم اپنے قائد اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کا فقیدالمثال استقبال کر کے یہ ثابت کر دیں گے کہ ضلع جہلم میں متحد ہے اور نہر کے منصوبہ کے بعد میں اور بھی ترقیاتی کام ضلع جہلم میں شروع کروائیں گے۔ تھل کے علاقے میں انشاء اللہ بہت جلد گرلز و بوائز کالج کا اجراء کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا بھارتی جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے ہم روز لاشیں وصول کر رہے ہیں ہندوستان کی جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستانی بھی مسائل کا شکار ہیں۔

کنونشن میں سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار احمد شہزاد نے چک شادی میں اپنا ذاتی 4کنال کا ڈیرہ فواد چوہدری کو گفٹ کر دیا۔
سابق تحصیل نائب ناظم چوہدری اسماعیل جوتانہ چوہدری بلال شفقت گوندل سابق چیئرمین یوسی ساووال ڈاکٹر نصیر احمد کھنڈوعہ سابق چیئرمین یوسی گولپور چوہدری یونس گوندل معروف بزنس مین سابق وائس چیئرمین کھیوڑہ ملک شوکت حیات ڈاکٹر محمد اختر نجمی ملک وقار عباس نامزد تحصیل صدرسابق امیدوار صدر انجمن تاجران پنڈدادنخان سیداسدعلی بخاری ملک نور حسین پی ٹی آئی ملک باصر کھوکھر رہنما پی ٹی آئی ملک عبید انور نامزد صدر پی ٹی آئی کھیوڑہ ملک سلیم اصغر نامزد جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کھیوڑہ راجہ گلزار حسین سابق کونسلر کھیوڑہ و دیگر نے خطاب کیا اور بھرپور یقین دلایا کہ وزیراعظم عمران خان کاوالہانہ استقبال کریں گے۔
اس تقریب معروف قانون دان راجہ ضمیر بشیر ایڈووکیٹ اور مسلم لیگ ن کھیوڑہ کے سابق کونسلر ملک قمر بیگ مہر تصور حسین نے باضابطہ طور پر پی ٹی آئی جوائن کر لی اور فواد چوہدری پربھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ رہنما ملک وقار نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا بھرپور شکریہ ادا کیا تحصیل بھر سے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
یاد رہے کہ پنڈدانخان کے علاقہ جلال پورشریف سے کندوال تک نہر کا کام ایشین ڈیویلپمنٹ کے تعاون سے شروع ہو گیا ہے، رسول بیراج سے ایک سو سترہ کلومیٹر طویل نہر سے بنجر زمینیں کاشت کے قابل ہوں گی۔
علاقے کے لوگ اس منصوبے کو تاریخی قرار دیتے ہیں۔ پنڈ دادنخان کوہستان نمک کی وجہ سے زیر زمین پانی پینے کے قابل نہیں اور زمینیں بنجر ہیں نہر بننے کے بعد زمینیں سرسبز اور زیر زمین پانی بھی میٹھا ہو جائے گا۔
مکین منصوبہ شروع کروانے پر وفاقی وزیرفواد چوہدری کے مشکورہیں عوام کا کہنا ہے کہ نہر کی تعمیر سے کوہستان نمک کی وجہ سے بنجر زمینیں زرخیز ہوں گی اور فصلوں کی پیداوار بھی اچھی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button