جہلم

مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویژن کے ضلعی سیکرٹریز کی میٹنگ، جہلم سے چوہدری سعید ارشد کی شرکت

جہلم: ملک ابرار ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے آفس میں راولپنڈی ڈویژن کے ضلعی سیکرٹریز کی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا،شرکاء نے اس موقع پر مختلف تجاویز پیش کیں، جہلم سے ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری سعید ارشد نے شرکت کی۔
ملک ابرار نے انہیں ضلع کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت ہمیشہ میرٹ پریقین رکھتی ہے اور ہر محنتی کارکن پارٹی کا اثاثہ ہے اور پارٹی نے ہمیشہ ان کی نہ صرف خدمات کا ا عتراف کیا ہے بلکہ ہمیشہ ان کو داد تحسین بھی دی ہے۔
میٹنگ میں چوہدری سعیدارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی مرکزی قیادت کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ اہم ذمہ داری سونپی اور میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے مسلم لیگ ن کو ضلع جہلم میں مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام بروئے کارلاؤں گا۔
مزید ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد ضلعی صدر چوہدری بوٹا جاوید او ر جنرل سیکرٹری حاجی ناصر للِہ سے مشاورت اور ان کی قیادت میں جہلم کی ہر یونین کونسل کا دورہ کریں گے اور حقیقی مسلم لیگی کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے اور یونین کونسل لیول پر باڈیزکو تشکیل دیاجائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button