جہلم

یوم عاشورہ پر کیئرٹیکر ز اور ریسکیو 1122کا جوائنٹ وینچر، درجنوں عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی گئی

جہلم: یوم عاشورہ پر کیئرٹیکر ز اور ریسکیو 1122کا جوائنٹ وینچر، درجنوں عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی گئی، چیئرمین کیئر ٹیکرز اور ڈی او ریسکیو کا خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی متحرک سماجی تنظیم کیئرٹیکرز کے نوجوانوں نے یوم عاشورہ پر ریسکیو 1122کے ساتھ مل کر درجنوں عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی، کیئرٹیکرز کے یہ رضا کار نویں اور دسویں محرم کو مسلسل دو دن تک رضاکارانہ طورپر عزاداروں کی خدمت کیلئے صبح سے شام تک ریسکیو 1122کے ہمراہ رہے ۔

اس حوالے سے چیئرمین کیئر ٹیکرز جہلم میر اسفند یار نے تمام رضاکار نوجوانوں کو بھر پور کام کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی صلہ کی پروا کئے بغیر صرف اور صرف انسانی خدمت اور خوشنودی خداکیلئے کام کرنا ہی اصل نیکی ہے۔

ریسکیو 1122کے ڈی او ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کیئر ٹیکرز کے نوجوان ہمارے شہر کے سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں شہربھر کے کالجز ،سکولز کے طلبا اور دیگر نوجوانوں کو اس تنظیم کے رضا کاروں کے عظیم جذبہ کو اپنانا چائیے تاکہ ہم معاشرے کا اہم اورکارآمد فرد بن سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button