جہلم

جہلم کے ہونہار طالب علم نے کیمبرج یونیورسٹی کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی

جہلم: چیف ایگزیکٹو آفیسر جہلم محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کے صاحبزادے واثق اقبال نے کیمبرج یونیورسٹی کے سالانہ امتحانات میں پاکستان بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے ضلع جہلم کا نام روشن کر دیا۔

غیر معمولی ذہین اور محنتی طالب علم کا کارنامہ یہ ہے کہ اس نے کیمبرج یونیورسٹی لندن کی جانب سے منعقدہ امتخانات میں سے ملک بھر میں ٹاپ فور پوزیشن حاصل کی ہے ۔ طالب علم واثق نے مجموعی طور پر تین مختلف مضامین میں پاکستان بھر میں سے اول پوزیشن حاصل کی۔

واثق وسیم نے بتایا ہے کہ انہوں نے انگریزی، بیالوجی اور کیمسٹری کے مضامین میں پاکستان میں سے اول پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ ملکی سطع پرمجموئی طور پرچوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ہونہار طالب علم واثق اقبال کا کہنا تھا کہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے ، اللہ کی رضا، ماں باپ کی دعا، محنت اور لگن سے کام کرنا شامل ہیں، دریں اثناء اس سے قبل واثق اقبال کی بہن نے بھی نمایاں پوزیشن لے رکھی ہے ۔

واثق اقبال نے بتایا ہے کہ وو پاکستان کے ٹاپ ادارہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں اپنی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن رکھیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button