سوہاوہاہم خبریں

ایکسائز پولیس نے رکشہ میں منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی، ایک ملزم گرفتار، چرس برآمد

سوہاوہ: جی ٹی روڈ ترقی ٹول پلازہ سوہاوہ کے قریب ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف کارروائی، 28 سو گرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کوگرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس کے انسپکٹر اسد ہارون اور ان کی ٹیم کو منشیات سمگلنگ کی اطلاع ملی جس پر دوران ناکہ مشکوک رکشہ کو روکا گیا ، دوران تلاشی رکشہ کی سیٹوں کے نیچے سے 2800 گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم گرفتار کر لیا۔

ایکسائز پولیس کے مطابق ملزم غلام مصطفی لاہور کا رہائشی ہے اور راولپنڈی سے لاہور منشیات سمگل کر رہا تھا، ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ پہلے بھی منشیات بذریعہ رکشہ ہی لے کر جاتا رہا ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف 9c کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button