برمنگھم میں زیرعلاج جہلم کے رہائشی نصراللہ کی اہلخانہ سے 9 برس بعد ملاقات

3

برمنگھم/ جہلم: برطانیہ کے شہر برمنگھم میں زیرعلاج پاکستانی جہلم کا رہائشی نصر اللہ کی بالآخر 9 برس بعد کوئن ایلزبتھ اسپتال میں اپنے اہلخانہ سے ملاقات ہوگئی۔
برطانیہ میں زیر علاج جہلم کے علاقہ چھپراں کے رہائشی نصراللہ خان دل کے سنگین عارضے میں مبتلا اور زندگی کے آخری ایام گزار رہے ہیں، نصراللہ بٹ نے اپیل کی تھی کہ میرے پاس بچنے کی کوئی اُمید نہیں ہے لیکن میری خواہش ہے کہ میں آخری بار اپنے دونوں بیٹوں اور اہلیہ کو دیکھ لوں۔

نصر اللہ خان نے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور سے اہل خانہ کے ویزے کی درخواست منظور کرنے کی اپیل کی تھی۔
جسے پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے منظور کرتے ہوئے نصراللہ کی اہلیہ ثنا بٹ اور دو بیٹوں محمد عبداللہ اور محمد سیف اللہ کو 6 ماہ کا وزٹ ویزہ فراہم کیا۔
گزشتہ روز کوئن ایلزبتھ اسپتال میں نصراللہ کی اپنے اہلخانہ سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔


میڈیا سے گفتگو میں نصراللہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘ان کے اہلخانہ کی برطانیہ آمد کے سلسلے میں تمام سفری انتظامات پاک فوج کی جانب سے کیے گئے اور آرمی چیف کا دفتر ان کے اہلخانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا۔’
نصراللہ نے بتایا کہ وہ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کے بھی شکرگزار ہیں، جنہوں نے ان کے اہلخانہ کے ویزوں کے اجرا میں ذاتی دلچسپی لی۔

ان کا کہنا تھا، ‘اپنے خاندان سے 9 سال بعد ملنا میرے لیے ایک خوب کے پورے ہونا جیسا ہے، مجھے گذشتہ ہفتے تک اس بات کی امید بھی نہیں تھی کہ میں اپنے خاندان والوں سے مل پاؤں گا، لیکن معجزے ایسے ہی ہوتے ہیں۔’
دوسری جانب نصر اللہ کی اہلیہ نے بھی ملاقات ممکن بنانے پر برطانوی ہائی کمیشن، پاک فوج اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔
نصر اللہ کے والد محمد حنیف بٹ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا 9 سال سے برطانیہ میں مقیم ہے۔ نصراللہ کی ہمشیرہ نے بتایا کہ ان کا بھائی شادی کے بعد 2 سال پاکستان میں رہا۔ نصراللہ بٹ کی بہن نے بتایا کہ 9 سال بعد میرے بھائی کہ اپنے بیوی بچوں سے ملاقات ہو ئی۔

  1. Alisha کہتے ہیں

    agr Allah me zindgi di he plz inka a contact no btaen inki zindgi Bach skti he der mt kren inki contact information den jldi

    1. Alisha کہتے ہیں

      Plz Nasrullah ki zindgi Ka sawal he Allah ne chaha to zindgi Bach skti he plz unka ghr ka contact no dene me help kr den inko only rohani dam hoga unki bimari chli jaygi mazak mt smjna Allah hi waseely bnany wala he p
      Facebook page or video links de rhi hun trust nhi to All video watch zrur kren or inka jldi contact krwaen taky inko b Allah zindgi De Had khadeem Hussein badshah sahib ki Dam or dua se last time tk unke Dam Dua se boht logon ki janen bachi hen Allah k karam se der mt kijyga

  2. Alisha کہتے ہیں

    Email glt hogai thi just doll alishba he alishba doll NH sahi email dollalishba13@gmail.com

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.