جلالپورشریف پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار

0

جلالپورشریف: نئے سال کا آغاز، ایس ایچ او اور قمر اے ایس آئی نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا، دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جلالپورشریف محمد شہباز بھٹی اورتھانہ جلالپورشریف کے اے ایس آئی قمر نے ڈی پی او جہلم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ رات اپنی ٹیم کے ہمراہدوران زمانہ منشیات فروش عابد حسین عرف سائیں ولد محمد لطیف ساکن رتوال کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے1005گرام چرس برآمد کرلی۔

دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ جلالپورشریف نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے موضع سگھر پورکے قبرستان میں بیٹھ کر اپنے مخصوص گاہکوں کو چرس فروخت کرنے والے طاہر بشیر ولد محمد بشیر سکنہ کھیویانوالہ کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے1020گرام چرس برآمد کرکے 9c کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مذکورہ ملزمان کو حوالات بند کردیا۔

پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر علاقہ کے عوام نے ایس ایچ او اور قمر اے ایس آئی کے علاوہ پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ پولیس آئندہ ِ بھی منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کیلئے اپنے فرائض کے انجام دہی میں مصروف عمل رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.