آئی جی پنجاب پولیس نے ضلع جہلم میں پکڑے جانے والے اسلحہ کی تفصیلات طلب کر لیں

0

دینہ: انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس نے جہلم سمیت پنجاب بھر میں پکڑے جانے والے اسلحے کی تفصیلات طلب کر لیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق جہلم سمیت پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں یکم جنوری 2018 سے 30 نومبر 2018 تک پکڑے جانے والے تمام اسلحہ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ پولیس افسران اپنی کارروائی ظاہر کرنے کے لئے اسلحہ سمیت اشتہاریوں اور دیگر مجرمان کو گرفتار تو کرلیتے ہیں اور مقدمات بھی درج کرلیے جاتے ہیں۔

اس طرح یہ اسلحہ بظاہر اسلحہ خانہ میں جمع بھی ہو جاتا ہے مگر عملی طور پر اکثر اسلحہ خانوں سے اسلحہ غائب ہونے کی شکایات موصول ہو رہی تھی ۔

آئی جی پنجاب نے جہلم سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں پکڑے جانے والے اسلحے کی تفصیلات اور مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ پولیس کی اصل کارکردگی کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.