جہلماہم خبریں

جہلم میں پنڈدادنخان میں سینکڑوں قیدی 25جولائی کو حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ذرائع

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم ، سب جیل پنڈدادنخان میں سینکڑوں سے زائد قیدی 25 جولائی کو حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

جیل ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم ، سب جیل پنڈدادنخان میں موجود قیدی عام انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کریں گے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول اور بیلٹ پیپرز ملنے کے بعد قیدیوں کے ووٹ کاسٹ کروا کرمتعلقہ آر او کو بھجوائے جائینگے ۔

جیل ذرائع کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا شیڈول موصول ہوتے ہی بیلٹ پیپرز جیلوں میں بھجوا کر ووٹ کاسٹ کرائے جائینگے ‘جیل انتظامیہ ووٹنگ پر بالکل اثر انداز نہیں ہو گی اور الیکشن کمیشن کے نمائندوں کی موجودگی میں ووٹ کاسٹ کروائے جائیں گے۔

اس سے ضلع جہلم کی دونوں جیلوں میں کتنے قیدی انتخابات میں حصہ لیں گے یہ نتائج سے معلوم ہو سکے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button