پنڈدادنخان کے علاقہ کندوال میں قبضہ مافیا نے پنجے گاڑ لئے، 20 فٹ چوڑی سڑک پر قبضہ کر لیا

0

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کے سب سے پسماندہ موضع کندوال میں قبضہ مافیا نے پنجے گاڑ لیے گاؤں کی مین20فٹ چوڑی سڑک کی چوڑائی صرف سکڑ کر8 فٹ رہی گئی۔بااثر افراد نے سرکاری اراضی اور راستوں کو ناجائز تجاوازت سے قبضہ میں لینا شروع کیا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ تھل کے گاؤں کندوال میں بااثر افراد نے تیزی سے سرکاری اراضی اور گذر گاہوں پرنا جائز تجاوازات بنا لی ہیں۔جس کی وجہ سے پورے گاؤں والے شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔

گاؤں کی مرکزی مین سڑک جس کی چوڑائی بیس فٹ تک تھی جوکہ قبضہ مافیا کی وجہ سے سکڑ کر صرف آٹھ نو فٹ رہ گئی ہے اور پورے گاؤں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس واحد راستہ سے گزرنا محال ہے۔ ٹریکٹر ٹرالیوں اور ٹرکوں کا اس سڑک پر چلنا ناممکن ہو چکا ہے ۔کئی دفعہ مریضوں کو لیکر جانے والی سواری اور ایمبولینس بھی پھنسی رہتی ہیں۔راستہ تنگ ہونے سے یہاں کے مکین کئی کئی گھنٹے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر فواد چوہدری، کمشنر راولپنڈی ڈویژن، ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر قبضہ مافیا سے نا جائز تجاوازات کا قبضہ ختم کروا کر قانونی کارروائی کی جائے تاکہ یہاں کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.