ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس، ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیاری کام میں تیزی لانے کی ہدایت

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ممبر قومی ا سمبلی چوہدری فرخ الطاف نے ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایکسین بلڈنگ، ایکسین پبلک ہیلتھ کو ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیاری کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ 1600 ملین روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا 6 کلومیٹر طویل بند پر ترقیاتی کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے جہلم ریور میں لگے غیر قانونی کریشرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت دی، انکا کہنا تھا کہ ایس او پیز کے مطابق کام کیا جائے گا، ماحول کو آلودہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے ٹی ایچ کیو دینہ میں 40 بیڈ ہسپتال بنانے کے لئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور اے سی دینہ شہزاد محبوب سے رپورٹ بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو میں ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل جاری ہے، عوامی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے شعبہ صحت میں معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، اے ڈی سی جی / ریونیو بلال فیروز جوئیہ، سی ای وہ ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر اسد منوچر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد اور دیگر موجود تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.