کھیوڑہ کے تاریخی سینٹ جان چرچ میں کرسمس ڈے کی عبادات بخیرو خوبی انجام پائی

0

کھیوڑہ کے تاریخی سینٹ جان چرچ میں کرسمس ڈے کی عبادات بخیرو خوبی انجام پائی جس میں ملک کی سلامتی کے لئے خصو صی دعائیں کی گئیں اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈدادنخان اور ایس ایچ او عبدالغفور بٹ کی سربراہی میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر کے 115سالہ پرانے تاریخی چرچ سینٹ جان میں سینکڑوں مسیحیوں نے کئی ہفتے سے جاری تقریبات کے سلسلے میں 24دسمبر کی رات کو خصوصی عبادت کا اہتمام کیا، چرچ انچارج پادری ذیشان زیویئر ،ایلڈر یوسف ناز ،بابو جمیل ،یوتھ گروپ سنڈے سکول کے بچوں اور رفاقت خواتین یکم دسمبر سے ہی خصوصی تقریبات کا اہتمام کررہے تھے۔

25دسمبر دن کی عبادت میں اے سی پنڈدادنخان گوہر زمان اور میونسپل کمیٹی انتظامیہ نے کرسمس کا کیک کاٹا، اس موقع پر شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے محبت اور امن کا پیغام دیا ہے اور مسیحی ملک کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم سید حماد عابد کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی پنڈدادنخان چوہدری افتخار اور ایس ایچ او پنڈدادنخان عبدالغفور بٹ نے اپنی ٹیم چوکی انچارج کھیوڑہ اشفاق،ASIکاشف خان اور دیگر اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سپیشل برانچ ریسکیو1122پنڈدادنخان ،ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے۔ دعائیہ تقریب کے اختتام میں ملک کی سلامتی امن و امان کے لیے خصوصی دعا بھی کی اور تمام شرکاء کو پرتکلف کھانا بھی دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.