جہلم

آئے روز ٹرانسفارمر خراب ہو جاتا ہے محمدی چوک کمیلا روڈ پر نیا ٹرانسفارمر لگایا جائے، اہل علاقہ

جہلم: محمدی چوک کمیلا روڈ پر نیا ٹرانسفارمر لگایا جائے علاقہ میں آبادی بڑھ جانے سے پرانے ٹرانسفارمر آئے روز خراب ہو جاتے ہیں، چیئرمین واپڈا فوری نوٹس لیں، اہل علاقہ کا مطالبہ

اہلیان محمدی چو ک محلہ چشتیاں کمیلا روڈ نے چیئرمین واپڈا جنرل (ر) مزمل حسین سے مطالبہ کیا ہے کہ کمیلا روڈ پر فوری طور پر ایک نیا اور ہیوی ٹرانسفارمر نصب کیا جائے کیونکہ علاقے کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور یہاں بجلی کی ضروریات میں اضافہ کی وجہ سے پرانے ٹرانسفارمر ز لوڈ اٹھانے سے قاصر ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ آئے روز ٹرانسفارمر جل جانے سے کئی کئی دن بجلی کی بندش کی وجہ سے پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے چیئرمین واپڈا کو چاہئیے کہ اپنے علاقے کے باسیوں کو اس مصیبت سے نجات دلائیں اور علاقہ میں اضافی ہیوی وولٹیج ٹرانسفارمر نصب کئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button