سوہاوہ

مسلم لیگ ن سوہاوہ کے دیرینہ کارکن حاجی محمد بنارس برادری سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

پڑی درویزہ: حاجی محمد بنارس نے پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ۔ نئی آبادی سوہاوہ میں بڑی کارنر میٹنگ میں برادری سمیت پی پی پی کی حمایت کا اعلان کیا گیا ۔ جوق در جوق عوام کی پی پی پی میں شمولیت عوامی شعور کا مظاہر ہ ہے مرزا عبدالغفار۔

تفصیلات کے مطابق نئی آبادی سوہاوہ میں ایک انتخابی کارنر میٹنگ کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن حاجی محمد بنارس نے اپنی برادری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 25مرزا عبدالغفار کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے کارکنان مرزا ظہور اور مرزا صابر حسین بھی پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں ۔

پر ہجوم کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 25سوہاوہ ، ڈومیلی و دینہ مرزا عبدالغفار نے کہا کہ روزانہ جوق در جوق عوام کا پی پی پی میں شامل ہونا عوام کے شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ سوہاوہ اور گردونواح کے عوام جس طرح پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں 25جولائی کو پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی یقینی دکھائی دیتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو علم ہونا چاہیے کہ تحصیل صدر مقام سوہاوہ کے مقام پر ممبر صوبائی اسمبلی کا ہونا عوام کے بہترین مفاد میں ہو گا ۔ اس لیے علاقہ بھر میں موجود پاکستان پیپلز پارٹی کو چاہنے والے اپنا ووٹ پی پی پی کو دیں تا کہ یہ نشست سوہاوہ کی عزت کو بحال کر سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button