جہلم

اسپیشل بچوں کے لئے مثبت سرگرمیاں خوش آئین ثابت ہوئی ہیں۔ عثمان سندھو

جہلم سپورٹس کلب/ جیمنیزیم میں خصوصی بچوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان سندھو نے کہا ہے کہ کھیل طلبا ء کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں مدد گار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ طالب علموں کو اپنے بہتر مقصد کے حصول کی بھی ترغیب دیتے ہیں اور اسپیشل بچوں کے لئے مثبت سرگرمیاں خوش آئین ثابت ہوئی ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔سپورٹس کلب جہلم میں بڈمنٹن، ٹیبل ٹینیس، اتھلیٹکس کے مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم عبدلوحید نے کہا ہے کہ کھیل جہاں نوجوانان کو ڈسپلن کی تربیت دیتے ہیں، وہاں ایمانداری، لگن، برداشت، امن اور رواداری کا جذبہ بھی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو مایوسی اور ناامیدی کے اندھیروں سے نکال کر مثبت اورتعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کریں تا کہ وہ اپنا روشن مستقبل دیکھ سکیں۔
اس موقع پر انہوں نے القاسم انسٹیٹیوٹ جہلم سے اے اسپیشل افراد میں انعامات تقسیم کیے اور منتظمین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button