ناتجربہ کار ٹیم نے ملکی معیشت اور تر قیاتی منصوبوں کو بری طر ح تباہ کر دیا ہے، راجہ جواد احمد

0

پنڈدادنخان: تبدیلی سرکار نے غریب عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے، ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا کر یہ کونسی تبدیلی لارہے ہیں، باتیں کرنے والی ناتجربہ کار ٹیم نے ملکی معیشت اور تر قیاتی منصو بوں کو بری طر ح تبا ہ کر دیا گیا ہے ۔ہرن پور و کٹوریہ پل اپنی اصل جگہ پر بنایا جائے تاکہ ہزاروں ایکڑ زرعی زمین بچائی جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار معروف مسلم لیگی رہنما سابق امیدوار حلقہ پی پی ستائیس راجہ جواد احمد آف جالپ نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تین اضلاع کو ملانے والا ہرن پور وکٹوریہ پل جوکہ مسلم لیگ ن کا منصوبہ تھا اس کا روٹ تبدیل کرنے سے علاقہ جالپ کی ہزاروں ایکڑ اراضی تباہ و بر باد ہو جائے گی پل کی تعمیر پرانے نقشے کے مطابق ہی کی جائے تاکہ غریب کسانوں کا چولہ جلتا رہے۔اس لیے ہی اہل علاقہ یہ کیس ہائی کورٹ لے گئے ہیں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تحصیل پریس کلب کے صحافیوں نے مثبت کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے اور ملک کو ڈالر مہنگا کر کے اشیا ضرو ریات کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ کر دیا ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے الٹا عوام کو ایک روٹی کھانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔تحصیل پنڈدادنخان کے لیے اب تک ان کی حکومت نے کوئی عملی منصوبہ شروع نہیں کیا ہے اور جن منصوبوں کی ہماری حکومت نے بجٹ میں رقم رکھی ہوئی تھی ان منصوبوں پر بے شک اپنی تختی لگوا لیں لیکن ان منصوبوں کو مکمل کریں۔اگر ڈالر کو اسی طرح پر لگے رہے تو پھر اشیا ضروریات غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو جائیں گی۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میرے سیاسی تجربے کے مطابق اب اس حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے اور اس پارٹی نے عوام سے جو جھوٹے وعدے کیے تھے وہ عوام جان چکی ہے کہ ان کے ساتھ کتنا بڑا دھوکہ فراڈ کیا گیا گیاحکومت چلانا نا اہل ٹیم کے بس کا روگ نہیں ہے اس لیے ہی اس ناتجربہ کار کپتان اور ٹیم نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور ملک میں عوام میں غربت بے روز گاری میں اضافہ دن بدن بڑھ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.