جہلماہم خبریں

ڈسٹرکٹ بار جہلم میں ڈیموں کی تعمیر کے لئے فنڈ ریزنگ کمیٹی قائم، فرحت ضیاء ایڈووکیٹ چیئرمین مقرر

جہلم: ڈسٹرکٹ بار جہلم میں ڈیموں کی تعمیر کے لئے فنڈ ریزنگ کمیٹی قائم ، سماجی کارکن فرحت ضیاء ایڈووکیٹ کو کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ملک میں ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈز جمع کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ بار جہلم نے تین رکنی کمیٹی بنا دی ہے جس کے چیئرمین ممتاز سماجی کارکن چوہدری فرحت ضیاء ایڈووکیٹ ہوں گے۔

اس حوالے سے چوہدری فرحت ضیا ء کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے ملک کے مستقبل کو محفوظ کرنے کیلئے ڈیم بنانے کی جو کاوش شروع کی ہے پورے ملک کے عوام اس مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں اور ڈسٹرکٹ بار جہلم جو ملکی سلامتی اور خوشحالی کے ہر معاملے پر اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے اس دفعہ بھی ڈیموں کی تعمیر کیلئے اپنا بھر پور حصہ فراہم کرئے گا جس کیلئے تمام ممبران بار پرعزم ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button