ڈومیلی کے علاقہ اڈرانہ میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد

0

ڈومیلی کے علاقہ یونین کونسل اڈرانہ کی جامع مسجد میں ایک عظیم الشان محفل میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا، محفل کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ماسٹر اویس نے کیا، غلام عباس قادری نے نعتیں پیش کیں۔

مولانا شریف نوری خطیب جامع مسجد بھوگی چک اور آفتاب حیدر شاہ خطیب جامع مسجد جنڈالہ نے خصوصی خطاب کیا،محفل علاقہ کی اہم شخصیات سمیت بچوں نوجوانوں بزرگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

غلام عباس قادری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نبی پاکﷺکی سنتوں پر عمل پیرا ہو کر ہم بہت سارے مسائل سے نکل سکتے ہیں، ہماراعقیدہ یارسول اللہ والاہے نبی پاکﷺکی آمدپرکائنات کے زرے زرے نے خوشی منائی،وہ وقت دور نہیں جب پوری دنیامیں یارسول اللہ کی صدائیں بلند ہوں گی، انشاء اللہ ہم پورے علاقے میں جشن عید میلادالنبی ﷺجوش وخروش سے مناتے رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.