یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی کی افتتاحی تقریب 8 دسمبر کو ڈومیلی میں منعقد ہوگی

0

ڈومیلی: یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی کی افتتاحی تقریب 8 دسمبر کو ڈومیلی کے مقامی ہال میں منعقد ہوگی، اس تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری فرخ الطا ف ایم این اے جہلم اور راجہ یاور کمال خان ایم پی اے ہوں گے۔

یہ تقریب یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی کاآغاز ہونے جارہاہے جس کے باعث منعقد کی گئی ہے،جس کی صدارت سعدیہ خان راجہ صدر یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی اور بانی فاؤنڈیشن محمدرمضان کریں گے،یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی اس افتتاحی تقریب کے موقع پر پندرہ مستحق اور بیوہ خاندانوں کو ایک لاکھ کا پیکج دیں گے۔

اس تقریب میں ڈومیلی کی پانچوں یوسی کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات سمیت میڈیانمائندگان شرکت کریں گے،اس تقریب کے افتتاح کے بعد یوتھ اپنے اس نیک کام کو مزید مستحکم اور وسیع کرنے کیلئے کام پر مزید توجہ دے گی،تاکہ مزید غریب ،یتیم اور مستحق خاندان فائدہ اٹھاسکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.