دینہ

دینہ میں ٹریفک پولیس کی من مانیاں عروج پر، بغیر نمبر پلیٹ بغیر لائسنس لوڈر رکشوں کی بھر مار

دینہ: ٹریفک پولیس کی من مانیاں عروج پر بغیر نمبر پلیٹ بغیر لائسنس لوڈر رکشوں کی بھر مار، ٹریفک پولیس چنگ چی اور لوڈر رکشوں سے منتھلیاں وصول کرنے لگی، کسی بھی لوڈر رکشہ کا اندراج ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس جہلم میں اندراج نہ ہے، اسی طرح ٹریفک پولیس کے افسران میں چوک دینہ میں چھتری لگا کر نیچے بیٹھ جاتے ہیں ۔

منگلا روڈ میں چوک دینہ کے ارد گرد ریڑی بانوں نے سبزی اور فروٹ کی ریڑیاں لگا کر ٹریفک بلاک کر رکھی ہے۔ مریضوں، سکول آنے جانے والے طلباء و طالبات عورتوں اور بیمار بزرگ لوگوں کا گزرنا محال ہے مگر ٹریفک پولیس کے افسران ریڑھی بانوں چنگ چی اورلوڈر رکشہ کے ڈرائیوروں اور مالکان سے مک مکا کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے منگلا روڈ ریلوے روڈ اور مین چوک دینہ میں اکژ ٹریفک بلاک رہتی ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور ارباب اختیار سے ٹریفک پولیس کے افسران کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button