دینہ

شام اور فلسطین میں بربریت پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ مولانا خالد محمود ضیغم

دینہ: معروف عالم دین مولانا خالد محمود ضیغم خطیب جامع مسجد مدنی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم میں آج مسلم قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے عالم کفر اپنے مذموم مقاصد کے تحت مسلمانوں کے خون کو بہا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام ،فلسطین ودیگر اسلامی ممالک میں خون کی ندیاں بہانے والے کفار ممالک کی ناپاک عزائم امت مسلمہ کو خطہ ارض سے ختم کرنے کی سازش ہے مگر افسوس مسلم حکمرانوں پرجومظلوم مسلمانوں کی آواز بننے کے لئے تیا ر نہیں ظلم کے دلدل میں پھنسنے والے مسلمانوں کی آہ و فغاء سننے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسلم ممالک یکجہتی کا مظاہرہ کرکے امت مسلمہ کے زخموں کی مرہم پٹی کرے اوار ان کو اپنے پرخلوص دعاؤں میں یاد رکھے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button