جہلم کی مصروف ترین شاہراہ روہتاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل،کئی سالوں سے مرمت کا کام نہیں ہوا

0

جہلم: مصروف ترین شاہراہ روہتاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل،کئی سالوں سے مرمت کا کام نہیں ہوا، پرونشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذمہ دار مسلسل اپنے فرائض سے غفلت برت رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی مصروف ترین شاہراہ روہتاس روڈ جو کہ پنڈدادنخان سے آنے والی ٹریفک کے استعمال میں بھی آتی ہے اور اس پرٹریفک کا بہت زیادہ بوجھ ہے اس کے علاوہ ملوٹ میں کریش مشینوں سے لوڈ ہو کر آنے والے ہیوی ٹرک اس روڈ کی بربادی کی بنیادی وجہ ہیں۔

بائی پاس ہونے کے باوجود ہیوی ٹریفک چند کلو میٹر کے سفر کی کمی کی وجہ سے اس روڈ کا رخ کرتی ہیں حالانکہ ڈھوک منور تا جی ٹی روڈ نزد پنجاب یونیورسٹی کیمپس بائی پاس کی سہولت ہے روہتاس روڈ اب مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہے اورجگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں،جس کی وجہ سے مقامی آبادی سخت پریشان ہے کیونکہ ان کی واحد رابطہ سڑک پر اب سفرکرنا انتہائی اذیت ناک ہے۔

روہتاس روڈ کے درجنوں دیہاتوں کے عوام نے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس روڈ کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے ذاتی دلچسپی لیں اور پرونیشنل ہائی وے کے ذمہ داران کواحکامات جاری کریں کہ وہ اس روڈ کی جلدازجلد مرمت کریں تاکہ عوام کو اس اذیت سے چھٹکارا حاصل ہوسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.