یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی نے بیوہ فیملی میں دوسرا امدادی پیکج تقسیم کردیا

0

ڈومیلی: داخلی دانی دہرہ کے گاؤں پنیالہ بانی یوتھ فاؤنڈیشن کی رہائش گاہ پربیوہ فیملی میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی،اس ماہ میں 20بیوہ کو امدادی چیک تقسیم کئے گئے،چیک راجہ سعدیہ خان صدر یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی نے اپنے دستہ مبارک ہاتھوں سے تقسیم کئے۔

اس موقع پرخضر وسیم وارثی جرل سیکرٹری یوتھ ویلفیئرفاؤنڈیشن ڈومیلی،محمد عباس ،مہربان خان فنانس سیکرٹری یوتھ ویلفیئر،ذوالفقار حسین نائب صدر یوتھ ویلفیئر بھی موجود تھے،راجہ سعدیہ خان نے کہا جو ہم نے یہ نیکی کا کام شروع کیا ،اللہ تعالیٰ ہم کو کامیاب کرے اور ہماری فاؤنڈیشن کی جولوگ مددکررہے ہیں میں ان کی بھی مشکور ہوں اللہ انکے کاموں میں برکت ڈالے۔

بانی فاؤنڈیشن محمدرمضان نے کہاانشاء اللہ یہ کام جب تک ہم میں ہمت ہے جارہی رہے گا،مارچ میں یتیم ،غریب اور مستحق بچوں میں بیگ ،کاپیاں اور یونیفام بھی تقسیم کریں گے،ہم غریب عوام کی خدمت کرنے کیلئے فاؤنڈیشن بنائی،تاکہ اپنی نگرانی میں اور مستحق افراد کی مددکی جائے،میری طرف سے سب کا شکریہ جنہوں نے ہماری مددکی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.