فواد چوہدری کی صوبیدار (ر) محمد اشرف مرحوم کے گھر آمد، مرحوم کی وفات پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی

0

جلالپورشریف: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین اتوار کو فاتحہ خوانی کیلئے صوبیدار (ر) محمد اشرف مرحوم کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

وفاقی وزیر نے مرحوم کی بلندی درجات اور مغفرت کیلئے دعا کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی ملک کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات معززین علاقہ سے بھی ملے اور ان کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی۔ صوبیدار (ر) محمد اشرف مرحوم علاقہ کی معزز سیاسی و سماجی شخصیت کے والد تھے جو گزشتہ دنوں حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.