ڈومیلی

چوہدری آصف محمود خاندان سمیت چوہدری محمد ثقلین گروپ کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل

ڈومیلی کے علاقہ سیری گھنیال میں شمولیت کارنر میٹنگ کا انعقاد، بڑے دھڑے کی پی ٹی آئی میں شمولیت، چوہدری آصف نے اپنے خاندان سمیت چوہدری محمد ثقلین گروپ کو چھوڑ کر راجہ یاورکمال کی حمایت کااعلان کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے نواحی گاؤں سیری گھنیال میں چوہدری آصف کی جانب سے شمولیت کارنر میٹنگ کا انعقادکیاگیا جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاورکمال تھے، جن کا سیری گھنیال پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا، اس کارنر میں علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چوہدری آصف محمود نے میٹنگ کا انعقاد کروایا اور اپنے خاندان سمیت چوہدری محمدثقلین گروپ کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف اور ایم پی اے راجہ یاورکمال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔چوہدری آصف کا کہناتھا کہ ہم شروع سے چوہدری محمدثقلین کا ساتھ دیتے رہے ہیں اور انہوں نے مایوس کیا جس پر ہم نے راجہ یاور کمال کی حمایت کا اعلان کیاگیا۔

راجہ یاورکمال نے میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ میں اس خاندان کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں اور مبارکباد پیش کرتاہوں، میرے والدین کی علاقے میں عزت تھی، ووٹ مانگنے نہیں جاتے تھے۔پچھلی حکومتی نمائندوں نے علاقے کو خوب لوٹا، جیبیں بھری، علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے، علاقے میں کو محروم رکھااور اس وجہ سے الیکشن ہارے۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب نے آج مجھے بہت عزت دی انشاء اللہ جب تک میں ایم پی اے ہوں تب تک آپ کے گاؤں میں ترقیاتی کام ہوں گے اور ہر وقت حاضر ہوں، سیری گھنیال کی گلی کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔

اس میٹنگ میں چوہدری نور محمد حسین، ٹھیکیدار چوہدری برکات نے بھی خصوصی شرکت کی، اس شمولیت کی خصوصی کاوش محنت راجہ معروف عابد سینئر رہنماپی ٹی آئی بڑاگواہ اور ٹھیکیدار چوہدری قیصر محمود کی تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button