ککرالہ تا تتروٹ سڑک کھنڈرات میں تبدیل، اہلیان علاقہ نے فنڈجمع کرکے سڑک کی تعمیر شروع کر دی

0

ڈومیلی: ڈومیلی کے نواحی علاقہ ککرالہ تا تتروٹ تک سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی، جس کے باعث اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا درپیش تھا۔

یہ سڑک تقریبا پانچ کلو میٹربنتی ہے اسکی تعمیر 1992 میں ہوئی تھی اسکے بعد کئی حکومتیں آئی کسی نے بھی توجہ نہ دی ،سکول اوردفتر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا، سڑک پر جگہ جگہ گہرے گھڑے پڑھے ہوئے ہیں اور پانی کھڑا ہے۔

کئی بار جہلم اپڈیٹس میں خبر شائع کی گئی کسی نے ایکشن نہ لیا، اس سڑک پر تقریبا نو سے دس چھوٹے بڑے دیہات آتے ہیں۔

اہلیان علاقہ نے مخیرحضرات ٹرانسپورٹروں سے فنڈ جمع کرکے سڑک کی تعمیر کا کام شروع کردیا اس سڑک پر ایک سلیپ بھی آتا ہے اسکوبھی مکمل طور پر تعمیر کیاجارہاہے۔ اہلیان علاقہ نے تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس نیکی کے کام میں مددکی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.