پنڈدادنخاناہم خبریں

لدھڑ سے آکر الیکشن لڑنے والوں کو حلقہ کی عوام کو کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ملک فیاض اشرف

پنڈدادنخان: ذوالفقار علی بھٹو شہید کا فلسفہ زندہ ہے، پی پی پی غریب عوام کی پارٹی ہے، اس کا ثبوت مجھے ٹکٹ ملنا ہے میں نے اپنے گاؤں سے لیکر پنڈدادنخان ہر روز 5کلو میٹر کا سفر پیدل چل کر تعلیم حاصل کی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے اُمیدوار حلقہ NA67ملک فیاض اشرف اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی واحد قومی جماعت ہماری پارٹی ہے جس کی جڑیں مزدور ہاریوں اور کسانوں اور غریبوں میں موجود ہیں بھٹو کا فلسفہ آج بھی زندہ ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہے اس کا زندہ ثبو ت یہ ہے کہ میرا تعلق متوسط گھرانے سے ہے اور میں نے اپنے گاؤں سوڈی گجر سے پنڈدادنخان پیدل جا کر تعلیم حاصل کی ہے۔

ملک فیاض اشرف نے کہا کہ بطور کمانڈر (ر) ہونے کے بعد میں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، کچھ عرصہ قبل میں نے تحصیل پنڈدادنخان کے لیے ایک این جی او کے تعاون سے دو کروڑ سے زیادہ کی رقم سے بستر بیڈ وغیرہ دیئے اور اسی طرح ایک این جی او کی طرف سے 25لاکھ کے کپڑے پوری تحصیل کے غریب خاندانوں میں تقسیم کئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تہہ کیا ہوا ہے کہ میں اپنے علاقہ کی پسماندگی کو ختم کرنے میں اپنا متحرک کردار ادا کروں گا اس لیے ہی میں نے عملی طور پر سیاست میں حصہ کیا ہے میرے مطالبہ پر چیف الیکشن کمشنر نے ضلع جہلم اور پورے پاکستان میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری نوٹس لیا ہے۔ لدھڑ سے آکر الیکشن لڑنے والوں کو حلقہ کی عوام کو کوئی ضرورت نہیں ہے اس لیے پورے حلقے میں میری ڈور ٹو ڈور کمپین کے مثبت نتائج نکل رہے ہیں اور انشااللہ فتح عوام کی ہی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button