پی ایم ڈی سی مائینر یونین کاالیکشن کسی سیاسی جماعت کا الیکشن نہیں تھا۔ مرزا ضمیر حسین

0

کھیوڑہ: پی ایم ڈی سی مائینر یونین کاالیکشن کسی سیاسی جماعت کاالیکشن نہیں تھا، رہنما پی ٹی آئی چوہدری طاہر آصف کو ہم نے دعوت نہیں دی تھی ان کے خطاب ہمارے شہریوں کے لیے مناسب نہیں تھے۔ شہر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی، مائینر الیکشن کو سیاسی رنگ دینے کی بھر پور کوشش کی گئی میں ان کے خطاب کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، مہر فاروق ہمارا لیڈر ہے پی ٹی آئی کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار مرزا ضمیر حسین نو منتخب جنرل سیکرٹری پی ایم ڈی سی مائینر یونین نے اپنی رہائش گاہ پر رہنما پی ٹی آئی چوہدری فیصل فرید سابق امیدوار ایم پی اے راجہ شاہ نواز تحصیل صدر نامزد امیدوار ملک وقار عباس رہنما پی ٹی آئی ملک باصر کھوکھر سابق امیدوار صدر انجمن تاجران پنڈدادنخان سیداسد علی بخاری راجہ حسنین رہنما پی ٹی آئی ملک سلیم اصغر ملک معزل حسنین جوتانیہ وسیم سیما جوتانیہ و دیگر کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مائینر یونین کاالیکشن ہماری شہریوں کا اندرونی مسئلہ ہے، اس الیکشن میں مائینر کمیونٹی اور شہریوں کا حق ہے کہ اس الیکشن میں بھرپور کردار اداکریں مگر کسی دوسرے شہر سے آنے والے کسی سیاسی نمائندے کا کوئی حق نہیں ہے، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پہلے بھی پی ایم ڈی سی مائینر یونین اور ورکر یونین کے ساتھ مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا اورہم ہمیں ان پر پھر بھی امید ہے کہ ہم مائینروں کے حقوق کی آواز بلند کریں تو یہ ہمارا بھرپور ساتھ دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.