پنڈدادنخاناہم خبریں

جہلم اپڈیٹس کی خبر پر وزیر ریلوے کا نوٹس، وکٹوریہ پل پر گزرگاہ کی مرمت کا کام شروع

پنڈدادنخان: جہلم اپڈیٹس اور تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کا ایک اور اعزاز، وکٹوریہ پل پر ہزاروں مسافروں کی گزر گاہ کا باقی کام بھی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے شروع کروا دیا ہے۔

ہرن پور یونین کونسل کے قصبہ پیرو والا کوٹ کے معروف سماجی رہنما سید قاسم حسین شاہ بخاری نے بھی جہلم اپڈیٹس اور پریس کلب کے ساتھ مل کر کاوش کی اور ملکوال اور پنڈدادنخان کے درمیان دریائے جہلم پر قائم ریلوے کا وکٹوریہ پل کی ایک سائیڈ کی گزرگار کے آدھے حصہ پر پچھلے دو ماہ سے کام بند ہونے کی جہلم اپڈیٹس میں خبر شائع ہونے پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نوٹس لے لیا۔ ریلوے حکام کو پندرہ دن کے اندر منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت ریلوے حکام نے رکے ہوئے کام پر ہنگائی بنیادوں پر کام شروع کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق چک نظام وکٹوریہ پل کی دونوں سائیڈیں جو لکڑی کے پشتوں سے بنائی گئیں تھیں موٹر سائیکلوں اور پیدل گزرنے والوں ہزاروں مسافروں کے لئے اچھی خاصی سہولت تھی تاہم دونوں سائیڈوں کے پرانے بوسیدہ لکڑی کے ٹوٹے ہوئے پشتے کئی مرتبہ حادثات کا موجب بن چکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: چک نظام ریلوے پل پر لوہے کی پلیٹیں لگانے کا کام بند، راستہ نہ کھلنے سے عوام کو پریشانی کا سامنا

ریلوے حکام نے جہلم اپڈیٹس اور تحصیل پریس کلب کے اس اہم مسئلہ کو اجاگر کرنے پل کی دونوں سائیڈوں کے راستوں کو محفوظ بنانے کے لئے لوہے کی پائیدار چادریں بچھانے کا کام شروع کروا دیا تھا جوکہ ٹھیکیدار نے مکمل کام کے پیسے نہ ملنے کی وجہ سے آدھے حصہ پر کام بند کر دیا۔ جس پر جہلم اپڈیٹس اور تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان نے اس مسئلہ کو وفاقی وزیر کے علم میں لا کر ان کو با ضابطہ لیٹر بھی لکھا اورمعروف سماجی شخصیت سید قاسم بخاری نے عوام کے پر زور مطالبہ پر وفاقی وزیر ریلوے سے خصوصی ملاقات کر کے وکٹوریہ برج کے رکے ہوئے کام پر توجہ دلائی ۔

وفاقی وزیر نے اس عوامی مسئلے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ریلوے حکام کو پندرہ روز کے اندر نامکمل منصوبہ مکمل کرنے کی ھدایات جاری کر دیں۔ منصوبہ پر کام زور و شور سے جاری ہے۔ پنڈدادنخان تا ملکوال کے عوامی سماجی تجارتی حلقوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ علاقے بھر کی عوام کا جہلم اپڈیٹس، تحصیل پریس کلب اورسماجی شخصیت سید قاسم بخاری کو خراج تحسین کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button