پنڈدادنخاناہم خبریں

نہ پانی، نہ گیس، نہ بجلی ،نہ نکاسی آب؛ للِہ ہندوانہ کے باسیوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا

للِہ(نور چغتا ئی سے ) نہ پانی، نہ گیس، نہ بجلی ،نہ نکاسی آب ،معمولی بارش سے للِہ ہندوانہ گندے جوہڑ کا منظر پیش کرتا ہے، جگہ گندگی کے ڈھیر وں کی بد بو سے جینا محال، سیاسی نمائندوں کی بے رخی نے الیکشن سے پہلے عوام علاقہ کو احتجاج پر مجبور کر دیا، الیکشن کا بائیکاٹ، کس منہ سے سیاسی ووٹ مانگنے آئیں گے۔ اہل علاقہ

تفصیلات کے مطابق للِہ ہندوانہ کی عوام سابقہ ادوار میں ہونے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی وجہ سے چوہدری یشم خان کے زیر نگرانی عوام علاقہ نے پانی،بجلی،گیس اور نکاسی آب کا نعرہ لگا کر احتجاج شروع کر دیا۔

عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ ہر ادوار میں سیاسی نمائندے جھوٹی طفل تسلیاں دے کر ووٹ لے جاتے ہیں، الیکشن کے بعد منتخب ہو کر بے رخی اخیتار کر لیتے ہیں، پانچ سال خود مزے لوٹتے ہیں جبکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

للِہ میں گیس ہونے کے باوجود للِہ ہندوانہ،للِہ بھیرہ اور شمالی آبادی میں گیس نہیں کرڑوں روپے واٹر سپلائی پر خرچ کئے گئے لیکن علاقہ اب بھی کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے ۔

نکاسی آب نہ ہونے کے باعث معمولی بارش کے للِہ ہندوانہ گندے جوہڑ کا منظر پیش کرتا ہے، میت کو قبرستان میں سپرد خاک کرنے کے لئے گندے جوہڑ سے گزرنا پڑتا ہے ۔

نماز جنازہ میں جانے والے افراد کے کپڑے گندے پانی کی وجہ سے ناپاک ہو جاتے ہیں اسی وجہ سے للِہ ہندوانہ کی عوام نے بڑے پر امن احتجاجی جلو س میں الیکشن کا بائیکا ٹ کا اعلان کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button