جہلماہم خبریں

25 ارب روپے کی لاگت سے للِہ ٹاؤن سے جہلم جی ٹی روڈ تک ڈبل روڈ بنائی جائے گی۔ فواد چوہدری

جہلم: ڈائریکٹر جنرل فرنٹئیرورکس آرگنائزیشن (FWO)میجر جنرل کمال اظفر کی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ملاقات،للِہ تا جہلم روڈ کی تعمیر پر تفصیلی گفتگو۔
رپورٹ کے مطابق ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اظفر نے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے انکے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں مختلف امور خصوصاً للِہ جہلم روڈ کی تعمیر کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس حوالے سے بتایا کہ پچیس ارب روپے کی لاگت سے انٹر چینج کی بجائے للِہ ٹاؤن سے جہلم جی ٹی روڈ تک ڈبل روڈ بنائی جائے گی، اس حوالے سے ایف ڈبلیو او کی فزیبلیٹی آخری مرحلے میں ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ پنجاب پی پی پی اتھارٹی کی منظوری سے یہ میگا پراجیٹ انشاء اللہ 2021کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہو جائے گا، یہ سڑک نہ صرف این اے 67جہلم بلکہ دیگر اضلاع کی عوام کے لیے مفید ثابت ہو گی، عوام کے لیے ترقی و خوشحالی کے نئے راستے کھلیں گے، کسانوں کی منڈیوں تک رسائی آسان ہو گی، لوگوں کو بہترین سفری سہولیات میسر ہوں گی۔
انہوں نے کہا عوام کو تفریح سہولیات کے لیے بھی کوشاں ہیں، جلد سنگھوئی میں فیملیز کے لیے ایک پارک بھی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button