کیپٹن عطاء اللہ سول ڈسپنسری پڑی درویزہ کی اپ گریڈیشن کے لیے پیش رفت میں تیزی

0

پڑی درویزہ: کیپٹن عطاء اللہ سول ڈسپنسری پڑی درویزہ کی اپ گریڈیشن کے لیے پیش رفت میں تیزی ، ممبر صوبائی اسمبلی کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ضلع جہلم 12 جون بروز بدھ کو ڈسپنسری کا خصوصی دورہ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ میں 60سال سے قائم کیپٹن عطااللہ سول ڈسپنسری پڑی درویزہ کو بطور بنیادی مرکز صحت اپ گریڈ کرنے کے سلسلے میں ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی25سوہاوہ و پارلیمانی سیکریٹری راجہ یاور کمال نے معززین علاقہ کی تحریک اور ذاتی کے دلچسپی لیتے ہوتے کوششیں تیز کر دیں ۔ اس سلسلے میں موصوف کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی ضلع جہلم ڈاکٹر محمد وسیم 12 جون کو کیپٹن عطا اللہ سول ڈسپنسری کا خصوصی دورہ کریں گے ۔

توقع ہے کہ وہ ڈسپنسری کی عمارت ، رقبہ اور بی ایچ یو کے لیے دیگر لازمی سہولیات کا جائزہ لیں ۔ ان معلومات کی روشنی میں تیار کردہ تجاویز ممبر صوبائی اسمبلی ذاتی طور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تک پہنچائیں گے اور ڈسپنسری کی اپ گریڈیشن کے لیے خصوصی احکامات کے لیے اپنی سعی کریں گے ۔ یاد رہے کہ دونوں عہدیداران پہلے بنیادی مرکز صحت پھلڑے سیداں کا دورہ کریں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.