مانچسٹر میں انڈس ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کی تقریب، 50 ہزار پاؤنڈ کے عطیات جمع

0

مانچسٹر: انڈس ہسپتال فنڈ جمع کرنے کے لیے مانچسٹر میں پروقار تقریب منعقد کی گئی ،مہمان خصوصی پاکستان کے مایہ ناز معروف اداکارو پروڈیوسر محترم عدنان صدیقی تھے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانچسٹر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کا مقصد انڈس ہسپتال جو کہ پاکستان بھر میں لاکھوں مریضوں کا معیاری اور مفت علاج کر رہا ہے کے لیے عطیات جمع کرنا تھا ۔مانچسٹر انڈس ٹیم اور یاکشائراندس ٹیم نے بہترین تقریب منعقد کی جبکہ پاکستان انڈس ٹیم کے بانی ڈاکٹر عبدالباری اور ان کے ساتھ کلیم پراچہ ہیں ۔

اس موقع پر پروقار تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان سے خصوصی طور پر اداکار عدنان صدیقی بے لوث خدمت کا جذبہ لے کر تشریف لائے تاکہ اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال سکیں ۔عطیات کے حوالے سے عدنان صدیقی ،حاجی عابد اور ڈاکٹر انیس کی محنت سے تقریبا پچاس ہزار پاؤنڈ کے لگ بھگ عطیات رقم جمع ہوئی ۔

تقریب میں ڈاکٹر صائمہ رؤف ،سائرہ قریشی ،انڈس ٹیم تصدق حسین سمیت ورکروں نے شرکت کی ۔ٹیم انڈس یاکشائر اشتیاق میر کی قیادت میں اہم کام سرانجام دے رہی ہے ،اس موقع پر شرکاء تقریب نے اندس ہسپتال کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.