پڑی درویزہ واٹر سپلائی کی بحالی اور راستہ کے فنڈز کی رپورٹ آنے پرمناسب لائحہ اختیار کیا جائے گا۔ راجہ یاور کمال

0

پڑی درویزہ میں واٹر سپلائی کی بحالی اور ایک راستہ کے فنڈز کی رپورٹ آنے پرمناسب لائحہ اختیار کیا جائے گا ۔ راجہ یاور کمال ممبر صوبائی اسمبلی کی پڑی درویزہ کے معززین کے وفد سے جہلم میں اپنی رہائش گاہ پر گفتگو ۔

تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی و صوبائی پارلیمانی سیکریٹری راجہ یاور کمال نے کہا ہے کہ پڑی درویزہ میں 20سال سے بند واٹر سپلائی سکیم کی بحالی اور پڑی درویزہ تا ڈھوک جبہ راستہ کی تعمیر کے بقیہ فنڈز کے لیے متعلقہ محکموں کے سربراہان کی طرف مکمل رپورٹ آ نے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

موصوف اپنی رہائش گاہ واقع جہلم میں پڑی درویزہ کے معززین کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ یاد رہے کہ وفد میں سابق امیدوار برائے کونسلر مرزا نذیر حسین ، سابق کونسلر ملک محمد یعقوب ، ملک امیر زمان ، شاہد محمود مغل ، ملک محمد شفیق اور مقامی صحافی جنرل سیکریٹری تحصیل پریس کلب سوہاوہ پروفیسر افتخار محمود شامل تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.