جہلم

ضلع جہلم میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی تنظیم سازی مشاورت کی جائے گی، خواجہ امان علی بانڈے

جہلم: پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر(ضلع جہلم ) کا ایک مشاورتی اجلاس گزشتہ روز نامزد صدر خواجہ امان علی بانڈے ، نامزد جنرل سیکرٹری عبدالروف چغتائی کی زیر نگرانی مقامی ہوٹل میں منعقد ہو ا ۔
اجلاس میں کوارڈینیٹر آصف زمان ڈار، سابق جنرل سیکرٹری آزاد کشمیر سید محمود شاہ ، پی پی پی ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری جہانگیر محمود مرزا، سیکرٹری اطلاعات اشتیا ق پال،سابق سیکرٹری ڈاکٹر کوثر ناہید ، ماسٹر صفدر ، محمد امین، حافظ صدیق ، ذیشان ، اختر ڈار، راشد ڈار،صدر پیپلز کلچرل ونگ سید افتخار کاظمی اور بلاول بھٹو فورس پنجاب کے صدر مہر قیصر محمود نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نامزد صدر خواجہ اومان بانڈے نے کہا کہ آج کا تنظیمی اجلاس پیپلز پارٹی آزادکشمیر پنجاب کے صدر چوہدری فخر زمان کی ہدایت پر بلایا گیا ہے جس میں ضلع جہلم میں پارٹی کی تنظیم نو بارے مشاورت کی جائے گی شرکاء نے پارٹی کارکنوں کو جائز مقام دینے اور تنظیم نو بارے مختلف تجاویز پیش کیں۔
اس موقع پر سابق وزیر آزاد کشمیر عبدالسلام بٹ کی وفات پر اظہار افسوس اور دعائے مغفر ت کی گئی، شرکاء اجلاس نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا گفتگو کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان اپنی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں مخالفین کی کردار کشی کی بجائے الیکشن میں کئے گئے وعدے پورے کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button