جہلم

پولٹری فارمز سے جہلم میں مرغیاں سپلائی کرنے والی کھلی گاڑیاں شہریو ں کیلئے ازیت کا باعث بننے لگیں

جہلم: پولٹری فارمز سے شہر اور مضافاتی علاقوں میں مرغیاں سپلائی کرنے والی کھلی گاڑیاں شہریو ں کے لئے ازیت کا باعث بننے لگیں ، مرغی فروشوں کی دکانوں سے برائلر مرغی کی باقیات اٹھانے والی گاڑیاں بھی شہر بھر میں تعفن کا باعث بننے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق پولٹری فارمز سے شہر اور مضافاتی علاقوں میں مرغیاں سپلائی کرنے اور دکانوں سے مرغی کی باقیات اٹھانے والی گاڑیاں بیماریوں کاباعث بن رہی ہیں۔ شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سرشام کھلی گاڑیاں اندرون شہراور مضافاتی علاقوں سے مرغیوں کی باقیات اٹھا کر شہر کی سڑکوں پر آجاتی ہیں جس کیوجہ سے شہر اور گلی محلوں کی سڑکوں پر غلاظت کی بدبو سے شہری وبائی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔
علی الصبح مرغیاں لانے والی گاڑیاں شہر کی سڑکوں پربیماریاں بانٹتی نظرآتی ہیں محکمہ ماحولیات کے ذمہ داران شہریوں میں بیماریاں پھیلانے والی گاڑیوںکی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے کی بجائے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ، جس کیوجہ سے شہری خوف میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ اندرون شہر کی سڑکوں پر مرغیوں کی باقیات اٹھانے والے بااثر مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button