جہلماہم خبریں

موٹروے پولیس نے جرمانے کی رقم بڑھا دی، یکم جنوری سے اطلاق ہو گا

جہلم: حکومت نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں نیشنل ہائی ویز (قومی شاہراہوں ) اور سب سے بہتر ین موٹر ویز پر یکم جنوری 2020سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اس سلسلہ میں موٹروے این 5 ، این II ٹال پلازہ پر موٹروے آگاہی مہم کے دوران موٹروے پولیس کے افسران نے کہا کہ سیکٹر کمانڈر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہدایات پر موٹر وے پولیس نے نیشنل ہائی وے پر سفر کرنے والوں کو جرمانوں کی شرح کے بارے میں ٹال پلازوں پر موٹروے پولیس کی جانب سے یکم جنوری 2020سے بڑھائے جانے والے جرمانوں کے بارے میں عوامی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
[better-ads type=’banner’ banner=’2068′ ] موٹر وے پولیس کے افسران نے حکومت کی جانب سے نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈنینس 2000کے 12ویں شیڈول میں ترامیم کے نوٹیفکیشن کے بعد تیز رفتاری پر کارو ں کے لیے 750روپے سے بڑھا کر اڑھائی ہزار روپے ،عوامی ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کے لیے 10ہزار اور ہیوی گاڑیوں کے لیے 5ہزار روپے کر دیا گیا ۔ سیٹ بیلٹ کے بغیر 15سو سے لے کر 3ہزار روپے تک جرمانہ ہو گا ۔
دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر ڈرائیور حضرات کو 2ہزار سے لے کر 5ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔ بغیرڈرائیونگ لائسنس کے کار اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل (ایل ٹی وی) چلانے پر جرمانہ 750روپے سے بڑھا کر 5ہزار روپے اور پی ایس وی اور ایچ ٹی و ی کے لیے جرمانہ 10ہزار روپے مقرر کردیا گیاہے۔
[better-ads type=’banner’ banner=’2068′ ] غلط اور غیر متعلقہ لین میں ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز کو 1ہزار سے لے کر 5ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا ۔جبکہ سائن بورڈ کی خلاف ورزی کرنے پر 500روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے گاڑی پر سامان کی غیر مناسب طریقے سے لوڈ نگ پر 500سے بڑھا کر 3ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جائیگا۔
گاڑی آہستہ چلانے کے سائن بورڈ کی خلاف ورزی کرنے پر 200روپے سے بڑھا کر 2ہزار روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے ، غیر رجسٹر ڈ گاڑی چلانے پر جرمانے کی رقم کاروں اور ایل ٹی وی کے لیے 500روپے سے بڑھا کر 2000روپے مقررکر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button