پنڈدادنخان چوک میں دو موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر، 2 افراد شدید زخمی

0

پنڈدادنخان میں دو موٹرسائیکل آپس میںٹکرا گئے، دو نوجوان شدید زخمی، زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان چوک میں تیز رفتار دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں نعمان ولد راجہ نعیم عمر 21 سال ساکن دریالہ جالب اور قمر سلطان ولد محمد رمضان عمر 18سال ساکن سہوترا شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 سٹاف نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔ بعدازاں دونوں افراد کو سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.