دینہ

جناح اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس میں فیئر ویل پارٹی اور تقسیم اسناد کی تقریب کاانعقاد

دینہ: جناح اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس میں فیئر ویل پارٹی اور تقسیم اسناد کا انعقاد، صدارت احسن محمود، سعد خورشید اور محمد وحید نے کی۔ بچوں بچیوں سمیت تعلیمی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں جناح اکیڈمی آف سائنس اینڈ کامرس میں فیئرویل پارٹی اور تقسیم اسناد کے سلسلہ میں کوروناوائرس کے پیش نظر مختصر سی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت شریف سے کیاگیا۔ اس کی صدارت احسن محمود پدھری، سعدخورشید اور محمدوحید نے کی۔

تقریب میں مبشر حسن ڈائریکٹر لیاقت کالج دینہ، میاں محموداے ای او، چوہدری طاہر پنڈجاٹہ، طاہرکیانی سپیشل ایجوکیشن، عرفان صدیقی، چوہدری شجاع، عاصم شاہ، سہیل اکبر بڑاگواہ، محمد ذکریا ہیڈماسٹر چک اکاسکول،گل امین سمیت میڈم کلثوم، مس رفعت محبوب، مس کلثوم کیانی، مس کلثوم رزاق، مسز نجم مصطفے، مس سمن، مس ایمان اور مس کائنات نے بطور خصوصی طورپر شرکت کی۔ مہمانوں کا ہال پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیااور پھولوں کا گلدستے پیش کئے گئے۔

مہمانوں نے تقریب سے خطاب میں اکیڈمی کی معیارتعلیم،دینی تعلیم کی تعریف کی اور تمام سٹاف کو کامیاب پروگرام اور سخت محنت کرنے پرمبارکباد بھی پیش کی، ان کے علاوہ سفیرحمزہ طاہر ڈائریکٹر العصرسکول بڑاگواہ نے بھی خواتین کے تعلیمی کردار پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے حق میں خوب نعرے لگائے۔ درس نظامی پروگرام کے آرگنائزر سید نجم مصطفے نے درس نظامی کی طالبات کو پہلا سمسٹر مکمل ہونے پر مبارک باد دی۔

پرنسپل جناح اکیڈمی کامران خورشید نے سالانہ کارکردگی پر شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا اور اکیڈمی کے تمام اساتذہ جن میں طیب،حمزہ،علی زیب، سعد خورشید کو کامیابی باد دی مزید انکا کہناتھاکہ جناح اکیڈمی میں لائبریری کا بھی آغاز کردیاگیاجس میں دینہ شہر کا کوئی بھی شخص آکر کتابیں پڑھ کر نالج حاصل کرسکتاہے۔

آخر میں کمپیوٹر، انگلش کورس اور درس نظامی کے کورس مکمل کرنے والے طلباء و طالبات میں اسناد بھی تقسیم کی گئی۔ فرحان عظیم نے اپنی محنت سے تیارکئے جانے والے ڈرون کیمرہ کی نمائش بھی کی سب کو اڑا کردیکھایا۔ فرحان عظیم نے پہلے جیٹ طیارہ بھی تیار کیا تھا۔ جناح اکیڈمی کی جانب سے نقدانعام بھی دیاگیا اور فرحان عظیم کیساتھ ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button