جہلماہم خبریں

طیارہ حادثہ میں شہید فلائنگ آفیسر اسرار احمد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

جہلم: جہلم کا ایک اور سپوت جام شہادت نوش کر گیا،طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے فلائیٹ لیفٹیننٹ اسرار احمد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں وران لینڈنگ پاکستان ائیر فورس کا تربیتی طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا جس میں ون کمانڈر محمد عمر اور جہلم کے سپوت فلائنگ آفیسر لیفٹیننٹ اسرار احمد ولد صوبیدار شبیر (مرحوم) شہید ہو گئے۔

فلائنگ آفیسر لیفٹیننٹ اسرار احمد کی نماز جنازہ بدھ کے روز آبائی گاؤں نکہ خلاص پور ڈھوک ماہلہ میں ادا کی گئی۔ پاک فضائیہ کے جوانوں اور علاقہ کے ہزاروں لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور فوجی دستے نے سلامی دی۔ شہید اسرار احمد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button