دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، ضلع بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہو گئی

دینہ: ضلع جہلم میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، ضلع بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہو گئی، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 631 اور صحت یاب افراد کی تعداد 545 ہو گئی، اب تک کورونا وائرس سے 10 اموات ہوئی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مزید کورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت جہلم میں 73 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت جہلم کے مطابق اس وقت کورونا وائرس کے 15 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور 3 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہیں، مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت جہلم کے مطابق محکمہ صحت جہلم نے اب تک کورونا وائرس کے مشتبہ 33967 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 631 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک 545 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک کورونا وائرس سے 10 اموات ہوئی ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت جہلم کے مطابق محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 325 افراد کے نمونے لے کر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں،اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز اور کالجز کے 26661 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 48 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔
ترجمان محکمہ صحت جہلم کے مطابق اب تک کل 35 سکولز اور کالجز سیل کیے تھے جن میں سے 27 سکولز اور کالجز کھول دیے گئے ہیں جبکہ 8 سکولز ابھی تک سیل ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button