میٹرک کے سالانہ امتحانات، نقل کی شکایات،ڈومیلی مرکز میں قائم امتحانی سنٹرپر چھاپے

0

ڈومیلی: ڈومیلی مرکز میں قائم امتحانی سنٹرز جنڈالہ گورنمنٹ بوائزہائی سکول ،گورنمنٹ بوائزاینڈگرلزہائی سکول بڑاگواہ،گورنمنٹ بوائزہائی سکول مغل آباداور ہائیر سکینڈری سکول ڈومیلی میں میٹرک کے سالانہ بورڈ کے پیپروں میں سختی اور پرامن طریقے سے پیپرز لیے جارہے ہیں۔

سیکنڈٹائم بوائزسیکشن میںانسپکٹر ٹیموں کے لمحہ بہ لمحہ چھاپے جاری ہیں جبکہ پہلے ٹائم گرلز سیکشن میں چھاپے مار ٹیمیں نہ ہونے کی وجہ سے اندھیرنگری عروج پر پرہے ،نقل کی کافی شکایت موصول ہوئی،بوائز سیکشن میں دو سے تین انسپکٹر موجود ہوتے ہیں، جس کی وجہ پیپرز دینے کیلیے آنے والے طلباء و طالبات سختی کی وجہ سے پریشان ہیں۔

بچوں کا کہنا تھا کہ امتحانی عملہ بہت سخت ہے سر بھی نہیں اٹھانے دیتے سختی کی وجہ سے کمزور بچے بہت پریشان ہیں تھوڑا سا بھی ریلکس نہیں دیا جاتے پچھلی طرح سے اس بار پیپرز ٹھیک ہورہے ہیں انکے علاوہ والدین نے بھی سختی پر محکمہ تعلیم اور امتحانی عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.