بی ایچ یو پھلڑے سیداں کو آر ایچ سی کا درجہ دیا جائے ۔ سید صغیر علی بخاری ، سید ذیشان حیدر

0

پڑی درویزہ: سابق ممبر ضلع کونسل جہلم سید صغیر علی بخاری ، چیئر مین یونین کونسل پھلڑے سیداں سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ ، کونسلر چوہدری صغیر احمد ، سماجی کارکنان سید شاکر عباس ، سید توقیر کاظمی اور چوہدری محمد افضل نے ایک مشترکہ بیان میں ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال سے مطالبہ کیا ہے یونین کونسل پھلڑے سیداں میں 60سالہ قدیم کیپٹن عطااللہ سول ڈسپنسری پڑی درویزہ کو بنیادی مرکز صحت کا درجہ دلوانے کے منصوبے کی کامیابی کی صورت میں ایم پی اے راجہ یاور کمال کو پہلے سے 24/7کلسٹر سنٹر کی سہولیات سے مزین بی ایچ یو پھلڑے سیداں کو رورل ہیلتھ سینٹر کا درجہ تک لانے کے لئے کو شش کرنا چاہیے یہ موصوف کا بڑا انقلابی قدم ہو گا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صحت کی سہولیات میں اضافہ علاقہ کے عوام پر بڑا احسان تصور کیا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.