آئی سی آئی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ عوام دوست پالیسیوں اور تعمیر وترقی میں بنیادی کردار ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

0

پنڈدادنخان: بین الاقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ عوام دوست پالیسیوں اور تعمیر وترقی میں بنیادی کردار ہے تحصیل بھر میں عوامی مسائل حل کرنے میں ادارے کا کوئی ثانی نہیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی پنڈدادنخان کی درخواست پر بیلہ روڈ جوکہ ہزاروں افراد کی گذر گاہ ہے فوری مرمت کا کام شروع کر دیا گیا،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ادارے کو زبردست خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سو ڈا ایش بزنس کھیوڑہ علاقے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کررہی ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں ادارے کی مثالی خدمات ہیں۔

تعلیم ،صحت، بچیوں کے لیے سلائی سنٹر،نوجوانوں کے لیے اپر ینٹز شپ،جنازہ گاہوں کی تعمیر،شہر کے وسط میں حفظان صحت کے مطابق پانی کی سپلائی،زیچہ بچہ سنٹر،ہر ماہ فری آئی کیمپ جیسے بہت سے منصوبے اس ادارے کا طرح امتیاز ہے۔ پنڈدادنخان میں بیلہ روڈ جوکہ ہزاروں ا فراد کی گذر گاہ ہے حالیہ شدید بارشوں سے یہاں سے گذر نا ناممکن ہو گیا۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی سٹی پنڈدادنخان کی تنظیم جس میں زندگی کے ہر مکتبہ فکر کے نمائندے شامل ہیں اور جوکہ علاقہ کے مسائل حل کروانے میں پیش پیش ہیں ۔ ان کی اور تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافیوں کی درخواست پر آئی سی آئی کھیوڑہ نے بیلہ روڈ براستہ جھگیاںمرمت اور بھرتی ڈالنے کا کام شروع کروا د یا ہے اور روڈ کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔

حالیہ بارشوں کی وجہ سے روڈ ناہموار اور راستہ بند تھا مرمت کے بعدجس سے عوام کو آمدو ر فت میں آسانی پیدا ہوئی فوری طور پر اس کام کو شروع کرنے پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافیوں نے شکریہ ادا کرتے ہو ئے ادارے کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.