جہلم

آئیسکو سرکل کی تمام سب ڈویژن کے علاقوں میں وولٹیج کا مسئلہ جوں کا توں، اہلیان علاقہ سراپا احتجاج

جہلم: آئیسکو سرکل کی تمام سب ڈویژن کے علاقوں میں وولٹیج کا مسئلہ جوں کا توں ، اہلیان علاقہ سراپا احتجاج ، شہریوں کا چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی آئیسکو سرکل جہلم کی تمام سب ڈویژن کے علاقوں میں وولٹیج کی کمی کا مسئلہ روز بروز تیزی سے بڑھتا جا رہاہے جس کی وجہ سے صارفین کی الیکٹرونکس مصنوعات جلنے سمیت شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنا روزانہ کا معمول بن چکا ہے ،جبکہ کم وولٹیج کیوجہ سے شہریوں کے فریزر پنکھے، ٹی وی سمیت دیگر الیکٹرانکس مصنوعات نے کام کرنا بند کردیا ہے۔

بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ واپڈا افسران نے سوچی سمجھی سازش کے تحت وولٹیج میں کمی کر رکھی ہے جس کیوجہ سے شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہاہے ۔ شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button