دینہاہم خبریں

ضلع جہلم کے تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کے لئے نئی پالیسی جاری، اطلاق یکم جنوری سے ہو گا

دینہ: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کی طرح ضلع جہلم کے تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کے لئے نئی پالیسی جاری کر دی ، جس کا اطلاق یکم جنوری 2020ء سے ہوگا۔
طلباء و طالبات اور اساتذہ کی غیر حاضری پر سکول ہیڈ ز اور سکول (ہیڈ ماسٹر) کی غیر حاضری پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے خلاف کارروائی ہوگی، نئی پالیسی کے تحت پہلی مرتبہ سکول ہیڈز کی حاضریاں بھی چیک کی جائیگی اور سکولوں میں طلباء و طالبات کی حاضری 92 فیصد تک یقینی بنائے جانے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
مزید برآں سکولوں میں اساتذہ کی 90 فیصد حاضری کو یقین بنانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ،سکولز میں سیکورٹی انتظامات سیکورٹی ایس او پی کے مطابق نہ ہونے والے سکول ہیڈز کے خلاف بھی محکمانہ کا رروائی عمل میں لائی جائیگی، سکولوں میں پینے کے صاف پانی ، فرنیچر کی عدم دستیابی ، باتھ رومز اور ایل این ڈی ٹیسٹ کی بھی مانیٹرنگ کی جائیگی۔
مانیٹرنگ ٹیمیں اپنی رپورٹ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوانے کی پابند ہونگی جو مانیٹرنگ کے حوالے سے جاری پالیسی کے ساتھ رپورٹس کا موازنہ کریں گے ، طلباء وطالبات اور اساتذہ کی غیر حاضری پر سکول ہیڈز اور سکول ہیڈز کی غیر حاضری پر ڈی ای او کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button